QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ میں ردو بدل، شوکت ترین وزیر خزانہ مقرر

16 Apr 2021 14:56

ذرائع کے مطابق ماہر معاشیات شوکت ترین کو وزیر خزانہ اور رینونیو کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ حماد اظہر کو وزارت توانائی تفویض کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ماہر معاشیات شوکت ترین کو وزیرخزانہ اور رینونیو کا قلمدان دے دیا جبکہ حماد اظہر کو وزارت توانائی تفویض کر دی۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمر ایوب کو اکنامک افیئر کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خسرو بختیار کو صنعت و پیداوار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  سابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیرِ اطلاعات و نشریات کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ شبلی فراز کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 927515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927515/وفاقی-کابینہ-میں-ردو-بدل-شوکت-ترین-وزیر-خزانہ-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org