0
Friday 16 Apr 2021 15:02

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھرتی کیس، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر سے جواب طلب

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھرتی کیس، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر سے جواب طلب
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، ڈی جی ایم ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیئے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر سے 29  اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار خواجہ اظہار نے عدالت کو بتایا کہ ٹیسٹنگ سروس کمپنی صرف ایک کمرے پر مشتمل ہے، ایک فرضی امتحانی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتیاں کی گئیں، سندھ ٹیسٹنگ سروس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ کون اس کو چلا رہا ہے، ایس ٹی ایس کے دفتر میں چوکیدار کے سوا کوئی نہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایم ڈی اے کراچی کی حدود میں آتا ہے، نوکریوں کا حل کراچی کا ہے، ایم ڈی اے میں کراچی کے نوجوانوں کو نوکریوں سے محروم رکھا گیا، ایم ڈی اے میں ہونے والی تمام بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور اگر حکم امتناعی نہ ہوا تو غیر قانونی بھرتیاں مکمل ہو جائیں گی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کو نوٹس جاری کر رہے ہیں جس کے جواب آنے کا انتظار کیا جائے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، ڈی جی ایم ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر سے 29 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 927519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش