QR CodeQR Code

ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال

16 Apr 2021 15:53

ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند کیا گیا تھا جن سروسز کو بند کیا گیا ان میں ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کر دی گئیں۔ ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند کیا گیا تھا جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا، جن سروسز کو بند کیا گیا ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اور ٹیلی گرام شامل ہیں۔ ملک بھر میں چار گھنٹے تک بند کیے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تین بجے بحال کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 927523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927523/ملک-بھر-میں-سوشل-میڈیا-سروسز-چار-گھنٹے-بند-رہنے-کے-بعد-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org