0
Friday 16 Apr 2021 16:07

پی ڈی ایم سے متعلق مولانا صاحب چاہیں تو اب بھی بات ہوسکتی ہے، ناصر حسین شاہ

پی ڈی ایم سے متعلق مولانا صاحب چاہیں تو اب بھی بات ہوسکتی ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سے متعلق  مولانا صاحب چاہیں تو اب بھی بات ہوسکتی ہے۔  کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد سے ہی کامیابی ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیئے تھا، پی ڈی ایم اتحاد پیپلز پارٹی نے بنایا جہاں تمام فیصلے باہمی احترام کے ساتھ ہونے تھے، شوکاز بھیجنا درست عمل نہیں تھا، مولانا صاحب چاہیں تو اب بھی بات ہوسکتی ہے۔ 

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ سندھ ان کا صوبہ نہیں ہے، سندھ سے متعلق کسی معاملے پر مشاورت نہیں کی جاتی، وزیراعظم کے آج کراچی کے دورے سے متعلق علم نہیں لیکن وزیراعظم آئے تو ان کا استقبال کریں گے۔ ناصر شاہ نے مزید کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر صرف پیپلز پارٹی لڑ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 927525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش