QR CodeQR Code

تحریک لبیک پر پابندی سے اليکشن کا عمل متاثر ہوسکتا ہے، مرتضیٰ وہاب

16 Apr 2021 17:10

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ 22 سال محنت کرنے والے پاس اپنا وزير خزانہ نہيں جس سے ثابت ہوتا ہے يہ صرف کھلاڑی تھے، کھلاڑی ہيں اور رہيں گے، عمران خان چہرے تبديل کرکے معاملات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی سے اليکشن کا عمل متاثر ہوسکتا ہے، وفاقی حکومت پابندی سے متعلق قانونی ماہرين سے مشاورت کرے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزيراعظم نے صوبوں سے مشاورت کے لئے کہا ليکن کی نہيں، وفاق کو خط لکھا کہ سندھ کی جتنی آبادی ہے اتنی ويکسين فراہم کرديں، اسلام آباد ميں کرونا کی شرح 19 فيصد ہے، وزيراعظم کابينہ کو ليکر سندھ آگئے ہيں اور اجتماع کررہے ہيں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وباء سے بچنے کيلئے ہميں احتياطی تدابير اختيار کرنے کی ضرورت ہے تاپھر تمام امور سرانجام دینے ہیں تو اتنی ويکسين منگوا ليں کہ ہر شہری کو باآسانی دستياب ہو۔ مرتضیٰ وہاب نے سوال اٹھایا کہ برطانوی قسم کا کورونا وائرس پہلے پاکستان اور پھر کراچی کيسے آيا، فلائٹ کے ذريعے آيا تاہم برطانیہ نے پاکستانی شہريوں کو روک ديا ليکن وہاں کا وائرس يہاں کيسے آگيا۔

انہوں نے کہا کہ 22 سال محنت کرنے والے پاس اپنا وزير خزانہ نہيں جس سے ثابت ہوتا ہے يہ صرف کھلاڑی تھے، کھلاڑی ہيں اور رہيں گے، عمران خان چہرے تبديل کرکے معاملات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہيں، وزيراعظم سمجھ جائيں وزيرخزانہ تبديل کرنے سے بہتری نہيں آئيگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال رمضان ميں ان کی سندھ سے دلچسپی ہوجاتی ہے، ہر سال يہ کراچی آکر چندہ جمع کرکے چلے جاتے ہيں، آج بھی فنڈريزنگ کی کوئی تقريب ہوگی، يہ دنيا کا پہلا وزيراعظم ہے جو حکومت ميں ہوتے ہوئے آج بھی چندہ مانگ رہا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ گمبٹ اسپتال ملک بھر کے لوگوں کو سہوليات فراہم کررہا ہے، چيلنج کرتا ہوں گمبٹ اسپتال کا موازنا کے پی کے کسی بھی اسپتال سے کرليں، 7سال کے دوران ايک کينسر اسپتال بنا دينا چاہيئے تھا، حيدرآباد کے عوام يونيورسٹی کے منتظر ہيں وہ کہاں ہے، وزیراعظم کی جانب سے سندھ سے کئے گئے کسی بھی اعلان کو پورا نہيں کیا۔

انہوں نے عمران خان کا نیا نام تجویز کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ہے اعلان خان‘ ہیں، جو منصوبے مکمل ہوجانے تھے وہ بھی اب تک نہيں ہوسکے، 162 ارب روپے کہاں ہيں، تھر کيلئے اعلان کردہ بجٹ کہاں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان عمران خان آج سندھ تشريف لائے ہيں، آج بھی عمران خان کی کارکردگی بطور کپتان بتائی جاتی ہے، وفاق کے پاس حکومتی کارکردگی بيان کرنے کی کوئی چيز نہيں، وزیراعظم نے سندھ کے ترقياتی پيکجز کے لئے کئی اعلان کئے، مارچ 2019ء ميں کراچی آکر 162 ارب روپے دینے کا اعلان کیا، تھر کے عوام کو ایک ارب روپے دینے کا اعلان کیا جس وہ آج تک منتظر ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے ہر عمر کے افراد کے لئے کورونا ويکسين لگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے 50 سال عمر کی حد مقرر کر رکھی ہے جبکہ ابھی تک پاکستان نے ايک ڈوز نہيں خريدی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حالات ديکھ کر ہميں احساس کرنا چاہيئے وہاں ایک روز میں 1 لاکھ کرونا کیسز سامنے آرہے ہیں، ايک ہفتے کے دوران کورونا کی شرح ميں اضافہ ديکھا جارہا ہے، کورونا کے پھيلاؤ کی شرح 4.18 فيصد ہوچکی ہے، ہر شہری ايس او پيز پر سختی سے عملدآمد کرے، بزرگوں کو کورونا سے بچاؤ کی ويکسين ضرور لگوائيں۔


خبر کا کوڈ: 927528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927528/تحریک-لبیک-پر-پابندی-سے-اليکشن-کا-عمل-متاثر-ہوسکتا-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org