QR CodeQR Code

کابینہ میں اتنی ساری تبدیلیاں وزیراعظم کی ناکامی ہے، محمد زبیر

16 Apr 2021 17:32

ایک بیان میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان نے کہا کہ 3 سال سے کم عرصے میں عمران خان نے چوتھا وزیر خزانہ تبدیل کیا ہے، وفاقی کابینہ میں تمام تبدیلیاں عارضی ہیں اور کوئی بہتری آنے والی نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف و مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں پر تبصرہ کردیا۔ ایک بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنی ٹیم میں تبدیلی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال سے کم عرصے میں عمران خان نے چوتھا وزیر خزانہ تبدیل کیا ہے، اتنی ساری تبدیلیاں وزیراعظم کی ناکامی ہے۔ سابق وزیراعظم کے ترجمان نے مزید کہا کہ عمر ایوب کو وزارت پٹرولیم اور حماد اظہر کو وزارت خزانہ سے ہٹایا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں تمام تبدیلیاں عارضی ہیں اور کوئی بہتری آنے والی نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 927530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927530/کابینہ-میں-اتنی-ساری-تبدیلیاں-وزیراعظم-کی-ناکامی-ہے-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org