0
Friday 16 Apr 2021 17:46

امریکہ کے ساتھ افغانستان سے نکل جائیں گے، نیٹو کا اعلان

امریکہ کے ساتھ افغانستان سے نکل جائیں گے، نیٹو کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے تقریبا پانچ ماہ میں افغانستان سے اپنی تمام فوجیں واپس بلانے کے اعلان کے بعد شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بھی امریکہ کے ساتھ ساتھ اپنی فوجیں افغانستان سے واپس لے جائے گا۔ رات گئے افغانستان کے صدارتی محل نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کہا ہے کہ وہ مسٹر بائیڈن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اس عمل (فوجیوں کی واپسی) کو انجام دینے میں تعاون کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری 2020 میں امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد افغان سکیورٹی اور دفاعی دستے آزادانہ طور پر بڑی تعداد میں آپریشن کر رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ قوتیں موجودہ خطرات کے مدنظر افغانستان کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نیٹو نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی مرتبہ القاعدہ اور نائن الیون حملوں میں ملوث افراد کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی فورسز افغانستان بھیجی تھیں۔ اس سیکورٹی ٹریٹی نے اعلان کیا ہے کہ اب جب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ افغانستان کا حل فوجی طریقہ میں نہیں ہے تو نیٹو کے مسئولین نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ اس ملک میں فعال سیکورٹی فورسز کو مئی کے آغاز سے خارج کرنا شروع کر دیں گے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں نیٹو کے قریب 7000 فوجی موجود ہیں جن میں سے بیشتر نے افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت کے ساتھ ساتھ معاون فورسز کا کردار ادا کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 927532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش