QR CodeQR Code

غزہ پر اسرائیل کا جنگی جہازوں اور توپ خانہ سے حملہ

16 Apr 2021 18:21

آج صبح صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے مرکز کو ہوائی اور توپ خانے سے حملوں کا نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں نے غزہ کے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے توپ خانے یونٹ نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی کے مشرقی حصے میں واقع "جحر الدیک" کے ایک مقام کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی غزہ کے علاقے صلاح الدین میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے اڈے پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے یہ حملے جمعرات کی رات اسرائیلی بستیوں پر فائر کیے گئے راکٹ کے جواب میں کیا۔

ویڈیو


خبر کا کوڈ: 927536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927536/غزہ-پر-اسرائیل-کا-جنگی-جہازوں-اور-توپ-خانہ-سے-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org