QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں مزید 1144 کورونا کیسز، 2 ہلاکتیں

16 Apr 2021 21:02

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں آج مزید 407 کیس سامنے آئے۔ اسی طرح ضلع بارہمولہ میں 89، پلوامہ میں 45، کپوارہ میں 11، اننت ناگ میں 30 اور ضلع شوپیان میں 1 کیس سامنے آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1144 کورونا وائرس کے کیس سامنے آگئے۔ اس طرح یہاں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 144021 تک پہنچ گئی۔ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 730 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 414 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ اسی عرصہ کے دوران دو افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے فوت ہوئے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں آج مزید 407 کیس سامنے آئے۔ اسی طرح ضلع بارہمولہ میں 89، پلوامہ میں 45، کپوارہ میں 11، اننت ناگ میں 30، بانڈی پورہ میں 12، گاندر بل میں 5، کولگام میں 33 اور ضلع شوپیان میں 1 کیس سامنے آیا۔ جموں ضلع میں 223 تازہ کورونا کیس سامنے آگئے جبکہ صوبہ کے ضلع ادھمپور میں 29، راجوری میں 33، ڈوڈہ میں 10، کٹھوعہ میں 32، سانبہ میں 23، کشتواڑ میں 4، پونچھ میں 6، رام بن میں 11 اور ضلع ریاسی میں 43 کیس سامنے آئے۔


خبر کا کوڈ: 927547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927547/مقبوضہ-کشمیر-میں-مزید-1144-کورونا-کیسز-2-ہلاکتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org