0
Friday 16 Apr 2021 21:02

انجمن شرعی شعیان کے اہتمام سے ماہِ مبارک کے سلسلے میں قرآنی محافل کا انعقاد

انجمن شرعی شعیان کے اہتمام سے ماہِ مبارک کے سلسلے میں قرآنی محافل کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں مکاتب و مساجد میں ماہ مبارک کے سلسلے میں خصوصی عبادات و اعمال بالخصوص قرآن خوانی کے مختلف پروگرامز کا باضابطہ آغاز ہوا۔ اسلام ٹائمز کو موصولہ بیان کے مطابق اس سلسلے میں ماہ مبارک رمضان کے آغاز میں ہی مبلغین کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ خصوصی پروگرام ماہ مبارک کے اختتام تک جاری رہیں گے۔ بیان میں فرزندان اسلام سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ ان پروگراموں میں وبائی صورتحال کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر شرکت کریں۔ دریں اثناء انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی نے امام سید علی خامنہ ای کے پرجوش حامی آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی کی علالت پر فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے جلد صحت یابی، عمر درازی اور سلامتی کے لئے بھی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 927548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش