0
Friday 16 Apr 2021 21:31

حکومت عارضی ملازمین کے مسئلے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ

حکومت عارضی ملازمین کے مسئلے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف امجد حُسین ایڈووکیٹ نے عارضی ملازمین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عارضی ملازمین کے مسلے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے غیر سنجیدگی برقرار رہی تو دھرنے کی پوری ذمہ داری پیپلز پارٹی اٹھائے گی۔ پھر حکومت کے لئے بہت مسائل کھڑے ہونگے۔ صوبائی حکومت عارضی ملازمین کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ دیکر دھرنے کو ختم کرائے۔ عارضی ملازمین کے مسئلے پر ہم سیاست کرنا نہیں چاہتے۔ حکومت کے پاس بہت سارے راستے موجود ہیں جن کے ذریعے عارضی ملازمین مذاکرات کی میز پر آسکتے ہیں۔ سابقہ ادوار میں بھی عارضی ملازمین مستقل ہوتے رہے ہیں۔ بلخصوص پیپلز پارٹی کے دورِ اقتدار میں ہزاروں کی تعداد میں عارضی ملازمین کو مستقل کیا گیا۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گزشتہ کئی دنوں سے عارضی ملازمین دھرنے پر ہیں مگر حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی۔ جی بی حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے مذاکرات کے ذریعے عارضی ملازمین کے دھرنے کو ختم کرائے۔
خبر کا کوڈ : 927556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش