QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

16 Apr 2021 21:57

اعلامیے کے مطابق کورونا تعطیلات سے بند صوبے کے 21 اضلاع میں نویں سے بارویں تک زیر تعلیم بچوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تین دن ہر کلاس کے آدھے بچے آئیں گے اور پھر اگلے تین دن باقی بچے آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 19 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق کورونا تعطیلات سے بند صوبے کے 21 اضلاع میں نویں سے بارویں تک زیر تعلیم بچوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تین دن ہر کلاس کے آدھے بچے آئیں گے اور پھر اگلے تین دن باقی بچے آئیں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ صوبے میں  کورونا سے متاثرہ 21 اضلاع کے پرائمری سے مڈل تک تعلیمی ادارے 27 اپریل تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز کیوجہ سے خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 927567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927567/خیبر-پختونخوا-حکومت-نے-تعلیمی-ادارے-کھولنے-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org