0
Friday 16 Apr 2021 22:12

درسی کتب میں غلط پاکستانی نقشہ شائع کرنے پر قید و جرمانے کی سزا

درسی کتب میں غلط پاکستانی نقشہ شائع کرنے پر قید و جرمانے کی سزا
اسلام ٹائمز۔ درسی کتب اور تدریسی مواد میں پاکستان کا سرکاری نقشہ شامل ہوگا، غلط نقشہ شائع کرنے والے کو 5سال تک کی قید یا 50لاکھ روپے یا دونوں کی سزا ہو سکتی ہے۔ پرائیویٹ ایجوکیشنل ریگولیرٹری اتھارٹی (پیرا) نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو پاکستان کا سروے آف پاکستان سے تصدیق شدہ سرکاری نقشہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درسی کتب اور تدریسی مواد میں صرف پاکستان کا سرکاری نقشہ ہی شامل کیا جائے۔ پیرا نے کہا ہے کہ اساتذہ اور طلبا میں پاکستان کے سرکاری نقشے کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جائے، پارلیمنٹ نے سروینگ اینڈ میپنگ (ترمیمی) بل 2020 منظور کرلیا ہے، اور پاکستان کا سرکاری نقشہ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے، غلط نقشہ شائع کرنے والے کو 5 سال تک کی قید یا 50لاکھ روپے یا دونوں کی سزا ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 927571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش