QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کا کالعدم تحریک لبیک سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

16 Apr 2021 22:28

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے دستخط سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کے لیے اکسانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر کالعدم مذہبی جماعت سے منسوب اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی۔ سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر کالعدم مذہبی جماعت سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی اور اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی تعریفیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر لیٹر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے دستخط سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کے لیے اکسانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا گیا ہے۔ لیٹر میں سوشل میڈیا ایپس پر موجود کالعدم مذہبی جماعت سے منسوب اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں اور ایف آئی اے سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔


خبر کا کوڈ: 927573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927573/سی-ٹی-ڈی-کا-کالعدم-تحریک-لبیک-سے-منسوب-سوشل-میڈیا-اکاؤنٹس-کیخلاف-کارروائی-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org