QR CodeQR Code

پاکیزہ اور صالح معاشرے کے قیام کیلئے سیدہ کائنات کی سیرت ایک درخشاں باب ہے، ہما اسماعیل

17 Apr 2021 01:05

منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ خاتون جنت کی سیرت، تقوی اور زہد و ورع مسلم خواتین کیلئے قابل تقلید نمونہ ہے، آپ نے حسینین کریمین کی تربیت سے ثابت کردیا کہ دین کی سربلندی میں عورت کا کیا مقام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی ضلعی صدر ہما اسماعیل نے سیدہ کائنات حضرت فاطمة الزہرا کے یومِ وصال (اہلسنت روایات) کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے سیدہ کائنات سیدہ فاطمہ الزہرا کو کائنات انسانی میں ایک عظیم شرف سے نوازا ہے۔ آپ شہزادی کونین ہیں، آپ بتول زہرا، شرم وحیا، عفت وپاکدامنی، خداخوفی و خدا ترسی، تقوی و طہارت، زہد وورع، اخلاق و کردار، پردہ و حجاب، طاعت و بندگی، اتباع و رضا الہی کا پیکر جمیل تھیں۔ آپ کی سیرت طیبہ پاکیزہ و صالح معاشرے کے قیام کیلئے ایک درخشاں باب کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپ کی سیرت طیبہ ہر زمانے میں مسلم خواتین کیلئے مشعل راہ اور قابل تقلید نمونہ ہے۔ حضور ختمی مرتبت، تاجدار کائنات نے آپ کو اپنے جگر کا ٹکڑا قرار دیا ہے۔ آپ نے حسنین کریمین کی بے مثال تربیت سے ثابت کردیا کہ دین کی سربلندی اور بقا کیلئے عورت کا کیا مقام ہے، حقیقت یہ ہے کہ اسلام کی تاریخ سیدہ کائنات کے احسانات کا بدلہ نہیں اتار سکتی۔ ہماری گردنیں سیدہ کائنات کے در پر جھکی ہوئی ہیں، منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ فاطمہ الزہرا کی باندیوں کا قافلہ ہے جو اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرقیادت اپنی عقیدتوں کا خراج پیش کرنے کیلئے سوئے کربلا ومدینہ رواں دواں ہے۔


خبر کا کوڈ: 927593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927593/پاکیزہ-اور-صالح-معاشرے-کے-قیام-کیلئے-سیدہ-کائنات-کی-سیرت-ایک-درخشاں-باب-ہے-ہما-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org