0
Saturday 17 Apr 2021 01:48

سعد رضوی سے جیل میں وزارت داخلہ کی اہم شخصیت کی ملاقات

سعد رضوی سے جیل میں وزارت داخلہ کی اہم شخصیت کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ فاقی حکومت کا تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا معاملہ، وفاقی حکومت نے امیر تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی کو پابندی کی وجوہات سے آگاہ کردیا ہے، ذرائع کے مطابق، تحریک لبیک کو پابندی کے خلاف نظرثانی درخواست کا حق بھی دیدیا گیا ہے، پابندی کے خلاف ایک ماہ میں وفاقی حکومت کو نظرثانی درخواست دی جاسکتی ہے، وزارت داخلہ نے تحریری طور پر امیر تحریک لبیک کو وجوہات سے آگاہ کردیا ہے، سنٹرل جیل کوٹ لکپت لاہور کے سپریٹنڈنٹ کے ذریعے بھی امیر تحریک لبیک کو آگاہ کردیا گیا ہے، وزارت داخلہ نے تمام ثبوت بھی امیر تحریک لبیک کو فراہم کردیئے ہیں، ایف آئی آرز کی تفصیلات، ویڈیوز اور کلپنگ بھجوا دی گئی ہیں، دہشت گرد سرگرمیوں کی ویڈیوز  پر مشتمل یو ایس بی بھی بھجوا دی گئی ہے، یو ایس بی میں زخمی اہلکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں، تحریک لبیک پاکستان کے امیر کو قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے، امیر تحریک لبیک کو بتایا گیا ہے کہ تحریک دہشتگردی اور انتشار پھیلانے میں ملوث ہے، ٹی ایل پی نے پولیس اور عوام پر تشدد کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کئے گئے، تحریک لبیک پاکستان کے امیر کو قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 927600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش