QR CodeQR Code

حکومت سفیر کو حسب معاہدہ ملک بدر کرنے کی بجائے تحریک لبیک پر پابندی کا راستہ اختیار نہ کرے، ڈاکٹر فرید پراچہ 

17 Apr 2021 01:58

ملتان سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتوں پر پابندی محض حکومتی آرڈر سے نہیں ہوسکتی اس سلسلہ میں آئینی طریق کار اختیار کرنا پڑتا ہے، اعلیٰ سطحی جوڈیشل انکوائری کے ذریعے پولیس فائرنگ جیسے اقدامات اور شرپسند عناصر کی اشتعال انگیزی کی مکمل تحقیق کی جائے۔ 


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے تحریک لبیک پر پابندی کے اقدامات کو غیرآئینی، غیرقانونی قرار دیا اور کہا ہے کہ تحریری معاہدہ پر عملدرآمد نہ کر کے اور حافظ سعد رضوی کو بلاجواز گرفتار کر کے حکومت نے خود اشتعال پھیلایا، گرفتاری پر ردعمل کا اندازہ لگائے بغیر شہریوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جو حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت خود تو قانونی راستہ اختیار کرے اور حکومت فرانس تک اسلامیان پاکستان کے جذبات پہنچائے، سفیر کو حسب معاہدہ ملک بدر کرنے کی بجائے تحریک لبیک پر پابندی کا راستہ اختیار نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتوں پر پابندی محض حکومتی آرڈر سے نہیں ہوسکتی اس سلسلہ میں آئینی طریق کار اختیار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ سطحی جوڈیشل انکوائری کے ذریعے پولیس فائرنگ جیسے اقدامات اور شرپسند عناصر کی اشتعال انگیزی کی مکمل تحقیق کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 927602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927602/حکومت-سفیر-کو-حسب-معاہدہ-ملک-بدر-کرنے-کی-بجائے-تحریک-لبیک-پر-پابندی-کا-راستہ-اختیار-نہ-کرے-ڈاکٹر-فرید-پراچہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org