0
Saturday 17 Apr 2021 02:12

ختم نبوت کے جذبے سے سرشار سعد رضوی کی قیادت میں چاروں صوبوں کی غریب عوام اکٹھی ہوگئی، رؤف خان ساسولی

ختم نبوت کے جذبے سے سرشار سعد رضوی کی قیادت میں چاروں صوبوں کی غریب عوام اکٹھی ہوگئی، رؤف خان ساسولی
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما روف خان ساسولی نے کہا ہے کہ سعد رضوی کی گرفتاری نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے غریب لوگ یکجا ہیں جبکہ امرا کا قبلہ اور ہے، گذشتہ 75سالوں کے دوران حکمرانوں کی ناانصافیوں کی وجہ سے نفرتیں ابھریں لیکن آج سعد رضوی کی وجہ سے پنجابی، بلوچی ،سندھی اور پٹھان نے نفرت کو مکران کے نیلے سمندر میں پھینک دیا ہے۔ بلوچستان کی سڑکیں دو دن سے جام ہیں جو اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ چاروں صوبوں کی عوام ایک ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ رؤف ساسولی نے مزید کہا کہ میں ملک کی چاروں صوبوں میں رہنے والے مسلمانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں تاہم سڑکوں کی بندش کی وجہ سے جہاں معیشت کو نقصان پہنچے گا، وہاں خوشی کی بات یہ ہے کہ چاروں صوبوں کی عوام اکٹھے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی چاروں صوبوں کی مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے کوئی مرد مجاہد نکلے جو نہ صرف ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے بلکہ غریب مظلوم عوام کو انصاف بھی فراہم کرے۔ گذشتہ 75سالوں کے دوران حکمرانوں کی ناانصافی کی وجہ سے جو نفرتیں ابھری تھیں آج اللہ تعالی نے غیبی مدد سے ختم نبوت کے جذبے سے سرشار سعد رضوی کی قیادت میں چاروں صوبوں کی غریب عوام اکٹھی ہوگئی، سعد رضوی کی گرفتاری پر پوری قوم کو ایک ہوتے دیکھا یہ بات درست ہے کہ غریبوں کا قبلہ اور ہے اور امراکا قبلہ اور ہے، جو معاشرے میں پسے غریب عوام کو انصاف اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ایسے سماج دشمن عناصر کا کڑا احتساب ہونا چاہیئے جو ملک وقوم کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 927603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش