0
Saturday 17 Apr 2021 08:36

تحریک لبیک مظاہرے، لاہور میں 47 مقدمات درج، ساڑھے 4 سو گرفتار

تحریک لبیک مظاہرے، لاہور میں 47 مقدمات درج، ساڑھے 4 سو گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے لاہور میں پُرتشدد مظاہروں، توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 47 مقدمات درج ہوئے ہیں اور اب تک ساڑھے چار سو کارکن اور رہنما گرفتار ہو چکے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ملزمان کو کینٹ ڈویژن میں گرفتار کیا گیا، کینٹ ڈویژن میں 105، ماڈل ٹاون ڈویژن میں 83 ملزمان، سٹی ڈویژن میں 51 اور اقبال ٹاون ڈویژن میں 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف دہشت گردی، بغاوت، کار سرکار میں مداخلت، اغواء، ڈکیتی سمیت دیگر اکیس دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔



تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد کارکنوں نے شہر میں پرتشدد مظاہرے شروع کر دیئے تھے، جن میں پولیس کیساتھ تصادم میں ڈیڑھ سو پولیس اہلکار و افسران زخمی جبکہ 2 اہلکار شہید ہوئے۔ مظاہرین نے پولیس وین نذر آتش کر دی اور متعدد گاڑیاں بھی توڑ دیں۔ جبکہ جلاو گھیراو کے واقعات میں املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل رہی جبکہ تاحال متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ و موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہے۔ دوسری جانب پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک لبیک کے درجنوں قائدین زیرزمین چلے گئے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے مسلسل چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 927627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش