QR CodeQR Code

جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی کی حکومت کو وارننگ

17 Apr 2021 11:07

بینکنگ کورٹ کے باہر ٹی آئی کے ایم این اے راجا ریاض کا کہنا ہے کہ ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جہانگیر ترین ایک بار پھر کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ساتھ بینکنگ کورٹ پہنچ گئے، پی ٹی آئی کے ایم این اے راجا ریاض کا کہنا ہے کہ ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، اب اس بات کو آگے نہ بڑھائیں، اگر یہی رویہ رہا تو ہم بھی کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بیٹے علی ترین کے ہمراہ بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ لاہور کی بینکنگ عدالت نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کر دی، جہانگیر ترین کے وکلاء نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔ جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ 14 اپریل کو ایف آئی اے نے نوٹس بھیجا اور تمام ریکارڈ مانگا، اتنی جلدی تمام ریکارڈ دینا ممکن نہیں، 19 اپریل کو مزید وضاحت کیلیے ایف آئی اے میں پیش ہوں گے۔ عدالت نے کہا کہ سماعت پر دلائل مکمل کریں کہ کیس بینکنگ کورٹ میں چلانا ہے یا سیشن کورٹ میں۔سماعت کے بعد بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے  کہا کہ جو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اس میں فرضی کہانی بنائی گئی ہے، پہلے کاشت کار تھا پھر بزنس مین بنا اس کے بعد سیاستدان بنا، تینوں ایف آئی آرز میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی ذکر نہیں۔


خبر کا کوڈ: 927660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927660/جہانگیر-ترین-کے-حامی-ارکان-اسمبلی-کی-حکومت-کو-وارننگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org