QR CodeQR Code

محکہ داخلہ نے زکواۃ، صدقات اور خیرات کالعدم تحریک لبیک کو دینے سے روک دیا

17 Apr 2021 11:14

ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے دوران زکواۃ، صدقات و خیرات دینے کا رجحان بڑھ جاتا ہے، اس لئے شہری کسی کالعدم جماعت کی مالی مدد نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے زکواۃ، صدقات، خیرات کالعدم تحریک لبیک کو دینے سے روک دیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، اس لئے شہری محتاط رہیں اور رمضان المبارک کے دوران زکواۃ، صدقات اور کسی بھی قسم کی مالی امداد تحریک لبیک کو نہ دی جائے۔ مومن آغا کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی پنجاب حکومت نے نہیں لگائی بلکہ یہ وفاقی حکومت کا فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایسی کوئی سفارش نہیں بھجوائی تھی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے دوران زکواۃ، صدقات و خیرات دینے کا رجحان بڑھ جاتا ہے، اس لئے شہری کسی کالعدم جماعت کی مالی مدد نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کالعدم جماعت کی مدد کرتے کوئی شہری پکڑا گیا تو اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 927666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927666/محکہ-داخلہ-نے-زکواۃ-صدقات-اور-خیرات-کالعدم-تحریک-لبیک-کو-دینے-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org