QR CodeQR Code

روس نے امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی

17 Apr 2021 11:30

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کہتے ہیں کہ اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکی فنڈز اور این جی اوز کی سرگرمیاں بھی ختم کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے پابندیوں اور سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کے معاملے پر امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی۔ روس کی جانب سے بھی 10 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کیا جائے گا اور کئی امریکی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کہتے ہیں کہ اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکی فنڈز اور این جی اوز کی سرگرمیاں بھی ختم کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا کر 10 روسی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا حکم دیا تھا اور 32 افراد پر پابندیاں لگائی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 927671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927671/روس-نے-امریکا-کو-اینٹ-کا-جواب-پتھر-سے-دینے-کی-ٹھان-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org