0
Saturday 17 Apr 2021 11:57

افغانستان میں کار بم دھماکہ، 3 پولیس اہلکار جاں بحق

افغانستان میں کار بم دھماکہ، 3 پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے ہرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جب کہ طالبان کی جانب سے صوبے میں دیگر چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ گورنر ہرات کے مطابق طالبان نے صوبے کے 6 اضلاع میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپیں جاری ہیں تاہم دیگر 5 اضلاع میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
خبر کا کوڈ : 927673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش