QR CodeQR Code

کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے، عمران خان

17 Apr 2021 12:34

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں کہ جب تحریک لبیک نے تشدد کا راستہ اپنایا، لوگوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے جب کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کارروائی کی گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں کہ جب تحریک لبیک نے تشدد کا راستہ اپنایا، لوگوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی، کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 927676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927676/کوئی-بھی-قانون-اور-آئین-سے-بالاتر-نہیں-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org