0
Saturday 17 Apr 2021 12:52

تیونس کے ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جاں بحق

تیونس کے ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ تیونس کے ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار افراد اٹلی کے جزیرے پر جانے کے لیے تیونس کے ساحل کے ذریعے بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 41 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کشتی کے جنوب مشرقی تیونس میں ڈوبنے کی رپورٹس موصول ہوئیں جس پر بے حد افسوس ہوا۔ تیونس کے نیشنل کوسٹ گارڈ کا کہنا ہےکہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے اور تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ نیشنل گارڈ نے واقعے میں تین افراد کو زندہ بچا لیا۔ تیونس سول پروٹیکشن سروسز کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی جمعرات کے روز تیونس کے ساحلی شہر سے روانہ ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بھی اسی شہر سے جانے والی کشتی میں سوار 39 مہاجرین بھی کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے تھے جب کہ اسی طرح ایک حادثہ گزشتہ سال جون میں پیش آیا تھا جس میں 60 افراد کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 927680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش