QR CodeQR Code

کالعدم تنظیم تحریک لبیک کیخلاف مزید شکنجہ سخت

کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فہرستیں تیار

17 Apr 2021 13:06

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں جن کو بلاک کروا دیا جائے گا۔ گزشتہ سال سی ٹی ڈی کو سائبر کرائم کے حوالے سے کارروائی کے اختیارات دیئے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم تحریک لبیک کیخلاف مزید شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بھی حرکت میں آ گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں، جن کو بلاک کروا دیا جائے گا۔ گزشتہ سال سی ٹی ڈی کو سائبر کرائم کے حوالے سے کارروائی کے اختیارات دیئے گئے تھے۔ سائبر کرائم ونگ نے اکاؤنٹس چلانے والوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔ اُدھر محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کی وال چاکنگ ختم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ دیواروں سے نعرے مٹانےکی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کالعدم تحریک لبیک کے تمام بینرز، پوسٹرز اور سٹیکرز اُتار دے۔


خبر کا کوڈ: 927682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927682/کالعدم-تنظیم-تحریک-لبیک-کیخلاف-مزید-شکنجہ-سخت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org