QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ کا کالعدم تحریک لبیک کے متعلق نیا فرمان

تحریک لبیک کے تمام رہنماوں کی زبان بندی کر دی گئی

17 Apr 2021 13:21

محکمہ داخلہ کے مطابق کوئی بھی کالعدم تحریک لبیک کا لیڈر کہیں بھی تقریر نہیں کرسکتا ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے لیڈر مسجد میں بھی تقریر نہیں کرسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کا کالعدم تحریک لبیک کے متعلق نیا فرمان۔ کالعدم تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علماء کی زبان بندی کا حکم جاری کر دیا گیا۔ کالعدم تحریک لبیک کے رہنماء مسجد یا کسی اور جگہ پر تقریر نہیں کرسکیں گے۔ محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علماء پر پابندی کے باعث زبان بندی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کوئی بھی کالعدم تحریک لبیک کا لیڈر کہیں بھی تقریر نہیں کرسکتا ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے لیڈر مسجد میں بھی تقریر نہیں کرسکتے، ان کے فیس بک اکائونٹس بند کر دیئے گئے ہیں، واٹس ایپ گروپ بند کر دیئے گئے ہیں۔ کالعدم تحریک لبیک کے کسی بھی رہنماء پر تقریر کرنے پر مکمل پابندی ہے۔


خبر کا کوڈ: 927684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927684/تحریک-لبیک-کے-تمام-رہنماوں-کی-زبان-بندی-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org