0
Saturday 17 Apr 2021 13:21
محکمہ داخلہ کا کالعدم تحریک لبیک کے متعلق نیا فرمان

تحریک لبیک کے تمام رہنماوں کی زبان بندی کر دی گئی

تحریک لبیک کے تمام رہنماوں کی زبان بندی کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کا کالعدم تحریک لبیک کے متعلق نیا فرمان۔ کالعدم تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علماء کی زبان بندی کا حکم جاری کر دیا گیا۔ کالعدم تحریک لبیک کے رہنماء مسجد یا کسی اور جگہ پر تقریر نہیں کرسکیں گے۔ محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علماء پر پابندی کے باعث زبان بندی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کوئی بھی کالعدم تحریک لبیک کا لیڈر کہیں بھی تقریر نہیں کرسکتا ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے لیڈر مسجد میں بھی تقریر نہیں کرسکتے، ان کے فیس بک اکائونٹس بند کر دیئے گئے ہیں، واٹس ایپ گروپ بند کر دیئے گئے ہیں۔ کالعدم تحریک لبیک کے کسی بھی رہنماء پر تقریر کرنے پر مکمل پابندی ہے۔
خبر کا کوڈ : 927684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش