0
Saturday 17 Apr 2021 16:30

سعید غنی کی علامہ علی عابدی سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں متحرک ہونے کی دعوت

سعید غنی کی علامہ علی عابدی سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں متحرک ہونے کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے علامہ عرفان حیدر عابدی کے فرزند علامہ سید علی عرفان عابدی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سعید غنی نے اس موقع پر علامہ عرفان حیدر عابدی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ سعید غنی نے علامہ علی عابدی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں متحرک ہونے کی دعوت دی۔ اس موقع پر سعید غنی کا کہنا کہ پیپلز پارٹی اپنے پارٹی ورکرز کو کبھی فراموش نہیں کرتی، علی عابدی پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں، علامہ عرفان حیدر عابدی کے خاندان کا پیپلز پارٹی سے دیرینہ رشتہ ہے۔ اس موقع پر علامہ علی عابدی نے سعید غنی کے بازو پر امام ضامن باندھا۔ ملاقات کے موقع پر ایس ایم نقی اور تحسین عابدی بھی موجود تھیں۔
خبر کا کوڈ : 927711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش