0
Saturday 17 Apr 2021 16:37

اشتعال انگیز تقاریر، فاروق ستار، خواجہ اظہار، وسیم اختر کی بریت کی درخواست

اشتعال انگیز تقاریر، فاروق ستار، خواجہ اظہار، وسیم اختر کی بریت کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق 27 مقدمات میں ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، وسیم اختر و دیگر نے بریت کی درخواست دائر کردی۔ اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق 27 مقدمات کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کراچی میں سماعت کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار اور وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے۔

ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد اور عامر خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے جن کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ استغاثہ کی جانب سے پیش کئے گئے 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے۔ ملزمان کے وکلاء نے گواہان کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا اور مقدمات کی مزید سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 927714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش