0
Saturday 17 Apr 2021 16:45

وفاق کے فنڈز سندھ نے عوام کیلئے استعمال نہیں کئے، حلیم عادل شیخ

وفاق کے فنڈز سندھ نے عوام کیلئے استعمال نہیں کئے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے فنڈز دیئے گئے لیکن سندھ حکومت نے وہ عوام کے لئے استعمال نہیں کئے۔ کراچی کی ملیر کورٹ میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تھر پارکر کے لوگوں کو پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے صحت کارڈ مل چکے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا جلد خاتمہ ہو جائے گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے پر نالوں کی زمین پر پلاٹس کی کٹائی ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 927721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش