0
Saturday 17 Apr 2021 16:54

ناصر حسین شاہ اور سعید غنی کی علامہ عون نقوی کے اہلخانہ سے تعزیت

ناصر حسین شاہ اور سعید غنی کی علامہ عون نقوی کے اہلخانہ سے تعزیت
اسلام تائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے علامہ سید محمد عون نقوی کے انتقال پر رضویہ سوسائٹی کراچی میں علامہ سید محمد عون نقوی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے والد سید عابد حسین نقوی، بھائی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اور سید ساجد حسین شاہ، مرحوم کے فرزند سید محمد ابرار نقوی اور علی حمزہ نقوی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے علامہ سید محمد عون نقوی کی مذہبی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کی گران قدر خدمات کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 927727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش