QR CodeQR Code

پشاور، جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافر گرفتار

17 Apr 2021 17:03

سی اے اے عملے نے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے تو وہ جعلی نکلے، آف لوڈ ہونے والے مسافروں کو ایف آئی اے ایمیگریشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن نے کارروائی کی، سی اے اے عملے نے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے تو وہ جعلی نکلے، آف لوڈ ہونے والے مسافروں کو ایف آئی اے ایمیگریشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ حکام نے مسافروں کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے حیات آباد سیل منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل باچا خان ایئرپورٹ 6 مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹس جعلی نکلی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 927731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927731/پشاور-جعلی-کورونا-سرٹیفکیٹ-پر-بیرون-ملک-جانیوالے-3-مسافر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org