QR CodeQR Code

صاحبزادہ حامد رضا کی حکومت اور تحریک لبیک میں ثالثی اور مذاکرات کی پیشکش

17 Apr 2021 18:35

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر حکومت اور تحریک لبیک مذاکرات کے لئے تیار ہیں تو سنی اتحاد کونسل ثالثی کروانے کے لئے تیار ہے۔ اسی تناظر میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، حامد سعید کاظمی، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، خواجہ مدثر تونسوی، نعیم سیالوی اور اہلسنّت کی دیگر اہم شخصیات سے رابطہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے موجودہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر حکومت اور تحریک لبیک کی قیادت کو ثالثی اور مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر حکومت اور تحریک لبیک مذاکرات کے لئے تیار ہیں تو سنی اتحاد کونسل ثالثی کروانے کے لئے تیار ہے۔ اسی تناظر میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، حامد سعید کاظمی، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، خواجہ مدثر تونسوی، نعیم سیالوی اور اہلسنّت کی دیگر اہم شخصیات سے رابطہ کیا ہے۔ حکومت اور تحریک لبیک سے بھی رابطوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 927745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927745/صاحبزادہ-حامد-رضا-کی-حکومت-اور-تحریک-لبیک-میں-ثالثی-مذاکرات-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org