0
Saturday 17 Apr 2021 20:54

بھارت میں کورونا وائرس کے 2.34 لاکھ نئے کیسز

بھارت میں کورونا وائرس کے 2.34 لاکھ نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وباء کے قہر میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 2.34 لاکھ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 234692 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 609 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا کے سرگرم معاملے 16 لاکھ کو عبور کرکے 1679740 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1341 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 175649 ہوگئی ہے۔

بھارت میں شفایابی کی شرح 87.23 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 11.56 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.21 فیصد رہ گئی ہے۔ ریاست مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17996 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ یہ 639642 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 45335 مریض صحتمند ہوئے، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3004391 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مزید 398 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 59551 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 927764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش