0
Saturday 17 Apr 2021 21:15

گلگت بلتستان میں امیروں اور غریبوں کیلئے الگ الگ گندم کی پالیسی تیار

گلگت بلتستان میں امیروں اور غریبوں کیلئے الگ الگ گندم کی پالیسی تیار
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں امیروں اور غریبوں کیلئے الگ الگ گندم فراہم کرنے کی پالیسی پر کام شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اشرافیہ کو سبسڈی والی گندم نہیں ملے گی جبکہ غریب اور متوسط طبقہ سبسڈائزڈ گندم سے مستفید ہو گا۔ نئی پالیسی کے تحت وفاق سے آنے والی سبسڈائزڈ گندم کو ٹارگٹڈ کرتے ہوئے درجہ بندی کے تحت تقسیم کی جائے گی۔ آفیسرز، سیاستدانوں، ٹھیکیداروں اور امرا کو گندم رعایتی نرخ پر نہیں لے گی۔ صرف متوسط اور غریب طبقہ ہی سبسڈائزڈ گندم سے مستفید ہوگا۔ یاد رہے کہ وفاق جی بی میں سالانہ گندم پر سات ارب کی سبسڈی دیتا ہے۔ اس وقت جی بی میں 40 کلو آٹے کا تھیلہ 640 روپے میں دستیاب ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں میں 40 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3200 روپے ہے۔ جبکہ گندم کی بوری 13 سو روپے میں دی جا رہی ہے۔ وفاق کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں اضافے کیلئے مسلسل دبائو ہے۔ جس کے بعد صوبائی حکومت نے سبسڈی کو ٹارگٹڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت پورے جی بی میں سروے ہوگا۔ سروے میں امیر اور غریب طبقے کی درجہ بندی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم ذالفقار علی بھٹو نے 1974 میں جی بی میں گندم پر سبسڈی کا سلسلہ شروع کیا تھا جو ابھی تک برقرار ہے۔
خبر کا کوڈ : 927768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش