QR CodeQR Code

پی آئی اے کا کراچی سے سکردو، لاہور سے گلگت پروازیں چلانے کا اعلان

17 Apr 2021 21:42

کراچی سے سکردو پروازیں 16 مئی جبکہ لاہور سے گلگت فلائٹ 18 مئی سے شروع ہو گی۔ کراچی سے سکردو کم سے کم کرایہ 14 ہزار روپے ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) نے کراچی سے سکردو اور لاہور سے گلگت پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور سے سکردو فلائٹ آپریشن کی کامیابی کے بعد قومی ایئرلائن نے کراچی سے براہ راست سکردو اور لاہور سے گلگت پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پی آئی اے نے لاہور سے سکردو فلائٹ سروس شروع کی تھی۔ کراچی سے سکردو پروازیں 16 مئی جبکہ لاہور سے گلگت فلائٹ 18 مئی سے شروع ہو گی۔ کراچی سے سکردو کم سے کم کرایہ 14 ہزار روپے ہوگا۔ پی آئی اے کی جانب سے مختلف شہروں سے سکردو کیلئے براہ راست پروازوں کا اجرا جی بی کی سیاحت کی ترقی میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ زمینی راستہ انتہائی دشوار اور تھکا دینے والا ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ یہاں آنے سے کتراتے ہیں۔ پرازوں کی تعداد میں اضافے سے جی بی میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ پہلے سے کئی گنا بڑھ جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 927773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927773/پی-ا-ئی-اے-کا-کراچی-سے-سکردو-لاہور-گلگت-پروازیں-چلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org