0
Saturday 17 Apr 2021 22:07

سپیکر جی بی اسمبلی سید امجد زیدی کا چیف کورٹ کا دورہ

سپیکر جی بی اسمبلی سید امجد زیدی کا چیف کورٹ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی نے گلگت میں چیف کورٹ کا دورہ کیا، جہاں چیف جسٹس ملک حق نواز نے امجد زیدی کو خوش آمدید کہا۔ چیف جسٹس نے سپیکر کو چیف کورٹ اور احاطہ عدالت کے مختلف مقامات کا معائنہ کرایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جج ملک حق نواز نے کہا کہ لوگوں کو سستا انصاف اُن کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا۔ انشا اللہ گلگت بلتستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ جوڈیشری کے نظام کو جی بی میں فعال اور بہتر بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے گا اور ہر جگہ انصاف کا بول بالا ہوگا۔ ان مقاصد کیلئے میرے ساتھ اچھی ٹیم بن چکی ہے، اُمید ہے کہ یہ ٹیم عدلیہ کے نظام اور وقار کیلئے سود مند ثابت ہوگی۔ اس موقع پر سید امجدزیدی نے عدالتی نظام میں بہتری اور چیف کورٹ کے اندر عمارتی تزین و آرائش میں نمایاں پیش رفت اور تبدیلی کی تعریف کی اور چیف جسٹس کے گلگت بلتستان میں عدالتی اصلاحات اور سستے انصاف کی فراہمی کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور چیف جسٹس کو دوره کھرمنگ کی دعوت دی۔ اس موقع پر رجسٹرار چیف کورٹ عباس چوپا بھی ہمراہ تھے.
خبر کا کوڈ : 927774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش