QR CodeQR Code

پاراچنار میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

17 Apr 2021 22:15

مالی خیل سے تعلق رکھنے والے تین بھائی کل رات 1 بجکر 30 منٹ پر گھر کی طرف جارہے تھے کہ احمدزئی روڈ پر کچھ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ اپر کرم کے علاقے احمدزئی کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قائد حسین ولد نیاز گل سکنہ مالی خیل موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے بھائی زاہد حسین شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مالی خیل سے تعلق رکھنے والے تین بھائی کل رات 1 بجکر 30 منٹ پر گھر کی طرف جارہے تھے کہ احمدزئی روڈ پر کچھ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 27 سالہ نوجوان قائد حسین موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے بھائی کو تشویشناک حالت میں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ڈرائیور کو گولی لگنے کی وجہ سے گاڑی گہرے کھائی میں گر گئی تھی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔


خبر کا کوڈ: 927776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927776/پاراچنار-میں-نامعلوم-افراد-کی-کار-پر-فائرنگ-ایک-شخص-جاں-بحق-دوسرا-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org