QR CodeQR Code

سنٹرل کرم کے علاقہ پاڑہ چمکنی میں بجلی منصوبہ التواء کا شکار

17 Apr 2021 22:32

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وسطی کرم کے علاقے اویدرہ، کیمل بازہ ،سید کرام، مانڑے اور گنداؤ میں پانچ سال قبل بجلی فراہمی کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا تھا، جس پر تیزی سے کام جاری تھا تاہم اس منصوبے پر اچانک کام رُک گیا جو تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنٹرل کرم کے علاقہ پاڑہ چمکنی میں بجلی کے منصوبے التواء کا شکار ہیں، پانچ سال پہلے شروع کیا جانے والا بجلی منصوبہ تاحال التواء کا شکار ہے۔ سنٹرل کرم کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وسطی کرم کے علاقے اویدرہ، کیمل بازہ ،سید کرام، مانڑے اور گنداؤ میں پانچ سال قبل بجلی فراہمی کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا تھا، جس پر تیزی سے کام جاری تھا تاہم اس منصوبے پر اچانک کام رُک گیا جو تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے، جس کی وجہ سے عوام بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 927791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927791/سنٹرل-کرم-کے-علاقہ-پاڑہ-چمکنی-میں-بجلی-منصوبہ-التواء-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org