QR CodeQR Code

 وزارت خزانہ میں ہی روز روز کی تبدیلیاں ثابت کررہی ہیں عمران خان خود گھبراہٹ کا شکار ہیں، ڈاکٹر صفدر ہاشمی 

17 Apr 2021 23:25

جماعت اسلامی ملتان کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کئے گئے تمام دعوے دھڑم تختہ ہوچکے ہیں، شہر ملتان میں چینی غائب ہے رمضان بازاروں میں رش سے عوام پریشان ہیں جبکہ رمضان بازاروں میں بھی چینی باسانی دستیاب نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افسروں اور وزیروں کی تبدیلی کو تبدیلی سمجھ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پھٹیچر نظام تبدیل نہیں کیا جائے گا پاکستان میں بسنے والوں کے حالات تبدیل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ میں ہی روز روز کی تبدیلیاں ثابت کررہی ہیں عمران خان خود گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی مافیا پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے شہر کے چھوٹے تاجروں پر جرمانے کئے جارہے ہیں جو قابل افسوس ہیں۔ چھوٹے تاجر بڑے مگرمچھوں کے ہاتھوں مجبور ہیں۔ حکومتی اہلکار مگرمچھوں سے ڈیلی اور منتھلی وصول کرتے ہیں جبکہ چھوٹے تاجروں کو جرمانے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیے گئے تمام دعوے دھڑم تختہ ہوچکے ہیں، شہر ملتان میں چینی غائب ہے رمضان بازاروں میں رش سے عوام پریشان ہیں جبکہ رمضان بازاروں میں بھی چینی باسانی دستیاب نہیں۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ چینی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں چھوٹے تاجروں کو ریلیف دیں تاکہ شہریوں کو چینی باسانی میسر آسکے۔


خبر کا کوڈ: 927804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927804/وزارت-خزانہ-میں-ہی-روز-کی-تبدیلیاں-ثابت-کررہی-ہیں-عمران-خان-خود-گھبراہٹ-کا-شکار-ڈاکٹر-صفدر-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org