QR CodeQR Code

حکومت ٹی ایل پی کارکنان اور قائدین کو فوری رہا کرے اور ان پر لگائی گئی پابندی ختم کرے، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب 

17 Apr 2021 23:42

ملتان سے جاری بیان میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود ایسے رویے اپنائے، قومی اداروں پر حملہ کیا، پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، اس وقت چونکہ ان کے ذاتی مفادات کا معاملہ تھا لہذا یہ سب جائز تھا لیکن آج حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ ہے تو حکمران ظالمانہ طرزعمل ہر اتر آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر میاں آصف اخوانی جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل نے تحریک لبیک کے کارکنان پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی اور انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد وزیراعظم عمران خان نے پرتشدد دھرنوں کی روایت ڈالی اور آج دور جمہوریت میں آمرانہ طرز عمل اپنایا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب آصف اخوانی نے کہا کہ حکومت نے خود انتشار کو ہوا دی اور پورے ملک کا ماحول خراب اور امن تباہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے خود ایسے رویے اپنائے، قومی اداروں پر حملہ کیا، پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اس وقت چونکہ ان کے ذاتی مفادات کا معاملہ تھا لہذا یہ سب جائز تھا، لیکن آج حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ ہے تو حکمران ظالمانہ طرز عمل ہر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے ان کی منافقانہ روش قوم کے سامنے آچکی ہے اور ان کا اصل چہرہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طرز عمل کو قطعا جمہوری طرز عمل تصور نہیں کیا جائے گا حکومت ٹی ایل پی کارکنان اور قائدین کو فوری رہا کرے، ان پر لگائی گئی پابندی ختم کرے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرے۔


خبر کا کوڈ: 927810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927810/حکومت-ٹی-ایل-پی-کارکنان-اور-قائدین-کو-فوری-رہا-کرے-ان-پر-لگائی-گئی-پابندی-ختم-ملی-یکجہتی-کونسل-جنوبی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org