QR CodeQR Code

بہت سارے ممبران جہانگیر ترین کی حمایت میں ہیں، سلمان نعیم

18 Apr 2021 00:00

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے اس ماہ کی 21 تاریخ کو اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے پروگرام کا انعقاد کیا ہے، جس بعد مستقبل سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جہانگیر ترین کے حمایتی اور تحریک انصاف کے ناراض رہنماء سلمان نعیم نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت سارے ممبران جہانگیر ترین کی حمایت میں ہیں مگر ابھی وہ سامنے نہیں آئے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے اس ماہ کی 21 تاریخ کو اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے پروگرام کا انعقاد کیا ہے، جس بعد مستقبل سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج دو اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آگئے، جن میں سے ایک قومی اور دوسرا صوبائی اسمبلی کا رکن ہے، بہت سارے ممبران ابھی سامنے بھی نہیں آئے، ممکن ہے وہ 21 اپریل کے بعد کھل پر اپنی حمایت کا اعلان کردیں۔

سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا اور وہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، وہ ان مقدمات کا سامنا کرنے کے بعد سرخرو ہوں گے۔ واضح رہے کہ آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جہانگیر ترین پیش ہوئے۔ جہانگیر ترین جب عدالت پہنچے تو ان کے ہمراہ ایم این اے راجہ ریاض، عون چوہدری، چوہدری منظور، خرم لغاری، صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال، ایم این اے خواجہ شیراز، مبین عالم انور، سمیع گیلانی، فیض الحسن شاہ بھی تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 927816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927816/بہت-سارے-ممبران-جہانگیر-ترین-کی-حمایت-میں-ہیں-سلمان-نعیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org