0
Sunday 18 Apr 2021 00:21

ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی ذمہ داری اصل میں عمران خان کی ناقص پالیسوں کا نتیجہ ہے، عابدہ بخاری 

ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی ذمہ داری اصل میں عمران خان کی ناقص پالیسوں کا نتیجہ ہے، عابدہ بخاری 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ کی سٹی صدر عابدہ بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی وزیراعظم عمران خان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اب تو قوم عمران خان کی تبدیلی کا انتظار کر رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شوکت ترین اصل میں پیپلزپارٹی کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں بھی وزیرخزانہ رہے ہیں، ویسے بھی عمران خان کی کابینہ میں بہت سے وزراء سید یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں بھی وزیر تھے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی تحریک انصاف کی اپنی ٹیم نااہلوں کا ٹولہ ہے۔ اسی لیے انہوں نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کے سابق وزراء کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی ذمہ داری اصل میں عمران خان کی ناقص پالیسوں کا نتیجہ ہے، وہ ازخود اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہوجائیں، عابدہ بخاری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت ملک کو بحران سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوگی اور عوام خوشحالی کی منزل حاصل کریں گے، ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 927822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش