QR CodeQR Code

برطانوی سائنسداں کا بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ

18 Apr 2021 09:44

پروفیسر ڈینی آلٹمین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کم ہوتے ہوئے کیسز کے باوجود کورونا کی بھارتی قسم پھر سے کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ معروف برطانوی سائنسدان ڈینی آلٹمین نے کہا ہے کہ بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈال دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ حیران کن ہے کہ بھارت سے آنے والوں پر ہوٹل میں رہنے کی شرط بھی نہیں۔ پروفیسر ڈینی آلٹمین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کم ہوتے ہوئے کیسز کے باوجود کورونا کی بھارتی قسم پھر سے کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ برطانیہ کی کمیٹی برائے ویکسی نیشن اینڈ ایمیونائیزیشن کے پروفیسر ایڈم فن کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سے پیدا ہونے والی مدافعت کے وائرس میں تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 927850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927850/برطانوی-سائنسداں-کا-بھارت-کو-ریڈ-لسٹ-میں-ڈالنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org