QR CodeQR Code

ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کیلئے دوبارہ رجسٹریشن کا اعلان

18 Apr 2021 10:33

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 4 ہفتےکا وقت دیا گیا تھا جو رجسٹریشن کے لیے کافی تھا تاہم  اس دوران ہیلتھ ورکرز نے  خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ہیلتھ ورکرزکی کورونا ویکسی نیشن کے لیے دوبارہ رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 4 ہفتےکا وقت دیا گیا تھا جو رجسٹریشن کے لیے کافی تھا تاہم  اس دوران ہیلتھ ورکرز نے  خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہیلتھ ورکرز کو نظرانداز نہیں کر رہی لہٰذا دوبارہ رجسٹریشن کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ حکومت نے 17 مارچ کو  ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کے لیے رجسٹریشن اچانک روک دی تھی۔ دوسری جانب نام نہ ظاہر کرنے پر حکومتی شخصیت نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ ہیلتھ ورکرز نے پہلے اپیلوں، دھمکیوں یہاں تک کے مراعات کے اعلان کے باوجود بھی ویکسین کے لیے خود کو رجسٹر کرانے میں دلچسپی نہیں دکھائی لیکن اب ویکسین لگوانےکا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 927853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927853/ہیلتھ-ورکرز-کی-کورونا-ویکسی-نیشن-کیلئے-دوبارہ-رجسٹریشن-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org