0
Sunday 18 Apr 2021 11:03

ملک میں کورونا سے مزید 149 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا سے مزید 149 افراد انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا سے مزید 149 افراد انتقال کر گئے اور 6127 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جو رواں برس رپورٹ ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 71836 ٹیسٹ کیے گئے جو کورونا وبا کے دوران کیے گئے ٹیسٹ کی ریکارڈ تعداد ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 6127 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 149 افراد انتقال کر گئے جو رواں برس کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔
خبر کا کوڈ : 927856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش