0
Sunday 18 Apr 2021 11:33

سعد رضوی نے کارکنوں کا تمام دھرنے اور احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کر دی

سعد رضوی نے کارکنوں کا تمام دھرنے اور احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام وائرل ہوا ہے، جس میں سعد رضوی نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام دھرنے ختم کرکے اپنے گھروں کو چلے جائیں۔ سعد رضوی کا یہ تحریری پیغام وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔ اپنے تحریری پیغام میں سعد رضوی نے لکھا ہے کہ وہ اپنے ہوش و حواس میں اپنے کارکنوں سے مخاطب ہیں، کہ ملکی مفاد اور عوام الناس کی خاطر کوئی غیر قانونی قدم نہ اُٹھایا جائے۔

سعد رضوی نے ہدایت کی ہے کہ تمام احتجاج اور روڈ بلاکنگ ختم کر دی جائے اور کارکنان پُرامن طور پر گھروں کو روانہ ہو جائیں۔ سعد رضوی نے اپنے پیغام میں یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کارکن قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں تحریک لبیک پاکستان کے مرکز مسجد رحمت اللعالمین کے باہر جاری دھرنا بھی ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب یہ تصدیق نہیں ہو سکی یہ پیغام واقعی سعد رضوی کی جانب سے جاری ہوا ہے یا وزیراعظم کے مشیر نے اپنی طرف سے جاری کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 927857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش