0
Sunday 18 Apr 2021 11:42

گرفتار TLP کارکنوں کے پولیس زندہ باد کے نعرے

گرفتار TLP کارکنوں کے پولیس زندہ باد کے نعرے
اسلام ٹائمز۔لاہور میں کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کی جانب سے توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں فوٹیجز کی مدد سے 70 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ دورانِ حراست پولیس نے چھتر پریڈ کی تو گرفتار کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں نے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔ لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے 3 روز تک جاری رہنے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد پابندی لگتے ہی پولیس حرکت میں آئی۔ ویڈیوز کی مدد سے کالعدم تنظیم کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا، پولیس نے روایتی انداز اپنایا تو گرفتار کارکن پولیس کی تعریف کرنے لگے۔ایک مقامی کونسلر اختر لاوا کی جانب سے احتجاج میں کارکنوں  کو اکسانے کی فوٹیج سامنے آنے پر اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری سے پہلے اور بعد میں اختر لاوا بھی پولیس کے حق میں بات کرتے نظر آئے۔شہر میں جس جگہ پر توڑ پھوڑ اور احتجاجی مظاہرے کیئے گئے پولیس نے مقامی شہریوں کی مدد سے ان افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے حالیہ پر تشدد مظاہروں میں شہر میں 38 مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں اب تک 424 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاریوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 927859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش