0
Sunday 18 Apr 2021 14:37

تاجروں کے مسائل حل اور کاروبار کھولنے کا دورانیہ بڑھایا جائے، ثروت اعجاز قادری

تاجروں کے مسائل حل اور کاروبار کھولنے کا دورانیہ بڑھایا جائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تاجروں سے مشاورت کے بغیر کاروبار بند کرنے کے حکومتی فیصلے کسی طور بھی جمہوری نہیں ہیں، لوگ بھوک و افلاس سے مر رہے ہیں، غریب افطاری اور سحری سے محروم ہے، بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنیوالوں نے عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر تاجروں کے مسائل سننے کے بعد گفتگو میں کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ تاجروں کی مشاورت کے بغیر جب دل میں آئے کاروبار بند کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا جاتا ہے، کورونا وباء اور ملکی معیشت کی ناقص صورتحال سے تاجر پہلے ہی پریشان ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کے حامی ہیں، سندھ حکومت کی کورونا وباء کی روک تھام میں کاوشوں پر شک نہیں ہے، سندھ حکومت من مانی کے بجائے تاجروں سے مشاورت کے بعد فیصلے کیا جائے، تاجر پہلے ہی پریشان حال ہیں، ہزاروں مزدور ایسے فیصلوں سے متاثر ہوتے ہیں، رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کاروبار 4 بجے بند ہو جاتے ہیں، حقائق کو دیکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں، تاکہ مزدور غریب طبقہ بھوک و افلاس سے بچ سکے۔ ثروت اعجاز قادری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں کاروبار کھولنے کا دورانیہ بڑھایا جائے، تاجروں کے مسائل حل اور انہیں سہولتیں فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 927884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش